سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) تحصیل چارباغ کے علاقہ گلی باغ میں تیز رفتارموٹر کارفائر بریگیڈ سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں کار میں موجود خاتون اور بچے سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ترجمان کے مطابق حادثہ کی اطلاع ملتے ہی انہوں نے تینوں زخمیوں کو طبی امداد کے لئے خوازہ خیلہ ہسپتال منتقل کردیا۔
Swat
