Uncategorized @ur

سیگرام میں بھائی کا قاتل بھائی نکلا، پولیس نے گرفتار کرلیا

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام)   سوات کی تحصیل کبل کے علاقے سیگرام میں بھائی کو قتل کرکے خودکشی کا رنگ دینے والے قاتل بھائی کو پولیس نے گرفتار کرلیا، پولیس کے مطابق 26مئی کوفضل قیوم ولد قرانیس ساکن شوباڑی نے سول ہسپتال کبل میں اپنے بیٹے میاں قلیم خان کے بارہ بور بندوق کے ذریعے خودکشی کی رپورٹ درج کرائی تھی تاہم مشکوک وجوہات کی بناء پر پولیس نے تفتیش شروع کردی اور دوران تفتیش مقتول کے بھائی نصیب زادہ نے رائفل سے فائر کرکے قتل کرنے کا اعتراف کرلیا، ملزم سے آلہ قتل بھی برآمد کرلیاگیا ہے،ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔