سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) آج سے سوات میں دو روزہ ہفتہ وار لاک ڈاؤن ہوگا۔ ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب اسلم رضا نے باخبر سوات ڈاٹ کام کو بتایا کہ حکومتی فیصلے کے مطابق ہر ہفتہ اور اتوار کو لاک ڈاؤن ہوگا۔ آج اور کل اتوار کو مینگورہ شہر سمیت سوات بھر میں جنرل سٹورز، سبزی، دودھ، گوشت، بیکری، تندور اور میڈسن کے علاوہ تما م کاروبار بند رہے گا۔ رکشہ اور پبلک ٹرانسپورٹ بھی بند رہے گی۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ کورونا وائرس سے بچنے کے لئے لاک ڈاؤن میں انتظامیہ اور حکومت سے مکمل تعاون کریں۔
Swat
