سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) ضلعی کچہری سیدو شریف میں ایک اور عدالت کے اہلکار میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد عدالت کو بند کردیا گیا۔ مجسٹریٹ اول کی عدالت کے اہلکار میں وائرس کی تصدیق کے بعدعدالت کو بند کردیا گیا۔ اس سے پہلے دو ایڈیشنل سیشن جج او دو سول جج کی عدالت کے اہلکاروں میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد چاروں عدالتوں کو بند کیا گیا تھا۔
