سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کے علاقے خوازہ خیلہ میں بجلی کا کر نٹ لگنے سے الیکٹریشن جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق موضع شالون میں 35 سالہ عبدالکبیرولد اعجاز خان بجلی کی مرمت کا کام کررہا تھا کہ اس دوران اسے بجلی کا کر نٹ لگ گیا جس کے نتیجے میں وہ بری طرح جھلس کر شدید زخمی ہو گیا اوربعدازاں خوازہ خیلہ ہسپتال میں دم توڑ گیا۔
