سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب بھی ملم جبہ کے حسن کے دیوانے نکلے۔زِپ لائن کا سفر بھی کیا۔مریم اورنگزیب سوات میں پی ڈی ایم جلسہ کے لئے سوات پہنچیں، تو ملم جبہ میں امیر مقام کی رہائش گاہ پر قیام کیا۔جلسہ سے قبل وہ ملم جبہ سکی ریزورٹ پر گئیں اور زِپ لائن کے پُرخطر سفر کے مزے لئے۔ لیگی رہنما نے ملم جبہ کے ٹھنڈے اور سہانے موسم کو خوب انجوائے کیا۔ شاہد خاقان عباسی ملم جبہ سے جلوس کی شکل میں روانہ ہوئے اور جلسہ گاہ پہنچے۔
