Uncategorized @ur

مانڈل ڈاگ،بھائی نے بیٹوں کے ساتھ مل کر سگے بھائی کو قتل کردیا

(باخبر سوات ڈاٹ کام) تحصیل مٹہ کے تھانہ چپریال کی حدود میں واقع علاقہ مانڈل ڈاگ میں بھائی نے بیٹوں کے ساتھ مل کر سگے بھائی کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق امیر نوشاد ولد کابلے گھر جارہا تھا کہ راستے میں اس کے بھائی امیر دوست نے اپنے بیٹوں شاہ زیب، اختر زیب اور ہدایت اللہ کے ساتھ مل کر ان پر فائرنگ کی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے مقتول کے بیٹے نذیر اللہ کی رپورٹ پر ملزمان کے خلاف رپورٹ درج کی۔ مقتول پر الزام تھا کہ سولہ سال پہلے اس نے سعودی عرب میں اپنے بھتیجے شیر محمد کو قتل کیا تھا۔ ملزم امیر دوست نے پندرہ سال سعودی عرب کے جیل میں گزارے تھے۔گذشتہ سال وہ رہائی کے بعد واپس پاکستان آیا تھا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔