(باخبرسوات ڈاٹ کام)سوات سمیت خیبر پختون خوا کے بیشتر علاقوں میں ایک ہی روز دو بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق جمعہ کی دوپہر پہلی بارہونے والے زلزلے کی شدت 5.3، زیر زمین گہرائی 180 کلومیٹر اور مرکز افغان، تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔ دوسری بار ہونے والے زلزلے کی شدت 3.8، زیرِ زمین گہرائی 163 کلومیٹر اور مرکز افغان، تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔
Swat
