(باخبر سوات ڈاٹ کام)جماعت اسلامی خیبرپختونخوا شمالی کے امیر عنایت اللہ خان نے کہا ہے کہ ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکسوں کا نفاذ امیر مقام اور ان کی جماعت کی حکومت میں ہوا۔ جماعت اسلامی پیٹرولیم لیوی اور دیگر ٹیکسوں کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ جماعت اسلامی عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور ٹیکسوں کے خاتمے کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھانے کے ساتھ بھرپور احتجاجی تحریک چلائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مینگورہ میں جماعت اسلامی کے دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
Swat
