(باخبرسوات ڈاٹ کام) سابق ایم پی اے اور سٹی کونسل بابوزئی سے میئر کے امیدوار محمد امین نے کہا ہے کہ تحصیل بابوزئی کے دیہاتی علاقوں میں منتخب ہوکر زراعت پر خصوصی توجہ دیں گے، تاکہ زرعی پیدوار زیادہ ہو اور کسان خوشحال ہوں۔ منگلور کے علاقہ کلکٹہ میں انتخابی اجتماع سے اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ کسانوں کے لئے پیدوار کی بہتری کے لئے ان کی جدید تجربات سے تربیت کی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ تحصیل بابوزئی کے تمام علاقوں اور مینگورہ شہر کے عوام نے فیصلہ کیا ہے کہ انتخابات کے دوران غم خوشی میں شریک ہونے والے ارب پتی امیدواروں کو مسترد کردیا ہے۔ لوگوں نے فیصلہ کیا ہے کہ اس بار وہ اپنے طبقے کے عام آدمی کو میئر منتخب کرکے اس تحصیل کی تقدید بدلیں گے۔
Uncategorized @ur