(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں سیدو شریف پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چور گروہ کے 3 ارکان کو گرفتار کرکے 10 عدد سرقہ شدہ موٹر سائیکلیں برآمد کرلیں۔ ایس ایچ او تھانہ سیدو شریف فضل رحیم خان نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سوات کے مختلف علاقوں سے موٹر سائیکلیں چوری ہونے کی وارراتیں ہوئی تھیں جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان نثار علی، سکنہ سیرئی سالنڈہ،سلمان شاہ سکنہ بٹ خیلہ اور شعیب سکنہ فیض آباد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے مجموعی طورپر دس موٹر سائیکلیں اور ایک عدد سونے کا ہار ایک تولہ اور 4 ہزار روپے نقد برآمد کرلئے گئے۔
Swat
