(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات ملم جبہ میں تین سال سے جاری گرین ویلی تنازع ختم ہوگیا۔ ملم جبہ میں مقامی عمائدین اور سوات ٹورازم کمپنی کے زیرِ اہتمام جرگہ منعقد ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے واصف زادہ، صدام حسین، سیراج، محمد علی، طاہر خان، محمد رازق و دیگر نے کہا کہ گرین ویلی پر تین سالوں سے تنازع چلا آ رہا تھا جس کی وجہ سے سیاحت تباہی کی طرف جا رہی تھی۔ مقامی لوگوں اور سوات ٹورازم کمپنی نے مل کر ایک کمیٹی بنائی جس کی وجہ سے تنازع حل ہوگیا. عدالت میں زیر سماعت کیس کو بھی واپس لے لیا گیا۔ مقرین نے کہا کہ آئندہ کے لئے سیاحت کے فروغ کے لئے ملم جبہ کے عوام کمپنی کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے اور گرین ویلی کے لئے جو زمین دی ہے اس میں کسی قسم مداخت نہیں ہوگی۔ مزید کہا کہ کمپنی کے ساتھ ہمارا تحریری معاہدہ طے پاگیا ہے. کمپنی معاہدے کی پابند ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ گرین ویلی میں سکول کے ساتھ ساتھ ایک پارک بھی بنایا جائے گا اور مقامی لوگوں کو بھرتی اور آئندہ کے تنازعات کو حل کرنے کے لئے ایک کمیٹی قائم کی جائیگی۔
Swat
