(باخبر سوات ڈاٹ کام) ملاکنڈ ڈویژن ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم نے کہا ہے کہ ملاکنڈ ڈویژن کی جداگانہ حیثیت کے خاتمے اور کسٹم ایکٹ لاگو کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے۔ فاٹا اور پاٹا میں فرق نہ کرنے والے ممبرانِ اسمبلی سے کسی خیر کی توقع خام خیالی کے سوا کچھ نہیں۔ سوات کے سیلاب متاثرین کو تاحال حکومت کی جانب سے کسی قسم کا امداد نہیں دی گئی۔ باہر ممالک کی جانب سے پہنچنے والی امداد میں سوات سیلاب متاثرین یکسر نظر انداز ہیں۔82 دن گزرنے کے باوجود بھی متاثرین کی داد رسی نہ ہو سکی۔ سوات کے طلبہ کے لیے گورنمنٹ جہانزیب کالج، سوات یونیورسٹی اور دیگر کالجوں میں میرٹ کو انتہائی اوپر رکھا گیا جس کے باعث ہزاروں طلبہ داخلوں سے محروم رہ گئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا۔
Swat
