Swat

کبل، ڈاکٹر خان شہید کالج کے طلبہ کا کالج کے راستے کے معاملے پر احتجاج

(باخبر سوات ڈاٹ کام) ڈاکٹر خان شہید ڈگری کالج کے طلبہ اس وقت سراپا احتجاج بن گئے جب انہیں یہ اطلاع ملی کہ تحصیل اور کالج کو آنے والے راستے میں تحصیل انتظامیہ کی ہدایت پر ٹھیکیدار کے جاری کام میں راستے پر گیٹ لگایا جارہاہے اور اس کیلئے کھدائی شروع ہوچکی ہے۔ کالج کے طلبہ نے کلاسوں سے نکلتے ہوئے اے سی کبل،اے اے سی کبل، ٹی ایم اے کبل اور جوڈیشل کمپلیکس کبل کے مین راستے میں شدید احتجاج شروع کردیا۔ طلبہ تنظیم کے مشران اور سیکڑوں طلبہ نے راستے پر گیٹ لگانے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ سالوں سال سے کالج کا راستہ ہے جبکہ تحصیل کی نئی بلڈنگ کے تعمیراتی کام ایک نیا منصوبہ ہے۔ ٹھیکیدار کو کسی صورت گیٹ لگانے کی اجازت نہیں دیں گے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔