Swat

کبل، کمرہئ عدالت سے باہر ہتھکڑی لگے قتل کا ملزم فائرنگ سے قتل

(باخبر سوات ڈاٹ کام) جوڈیشل کمپلیکس کبل کے اندر کمرہئ عدالت سے باہر ہتھکڑی لگے قتل کے ملزم کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ 39 سالہ نذیر ولد فضل قیوم ساکن بیلہ کبل کو پولیس پیشی کے لئے عدالت لائی تھی۔ احاطہئ عدالت میں ملزمان خان بہادراس کے بیٹوں صاحب زادہ اور زاہد نے اس کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ پولیس نے موقع پر تینوں ملزمان کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔ واقعے کے بعد عدالت میں کھلبلی مچ گئی جس کے بعد تمام عدالتوں میں کارروائی کو اگلے دن تک ملتوی کردیا گیا۔ایس پی انوسٹی گیشن شاہ حسن خان نے پہنچ کر غفلت برتنے پردو پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا۔ کبل بار کے صدر نے واقع کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ جوڈیشل کمپلیکس کے اندر اسلحہ لانا پولیس کی غفلت ہے۔ واقعے کے خلاف کبل بار ایسوسی ایشن نے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔