(باخبر سوات ڈاٹ کام)خیبر پختون خوا پبلک سروس کمیشن کے ڈی ایس پی پولیس کے امتحان میں سوات سے تعلق رکھنے والے جوان نے پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔ کمیشن نے ٹریک پروموشن ٹو ڈی ایس پی کے لئے امتحان میں صوبے بھر سے سات امیدوار منتخب کیے تھے، جن میں تحریری امتحان اور پھر انٹرویو میں عزیز الرحمان ساکن کلا ڈھیر بلوگرام سوات نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔
Swat
