Swat

کوزہ بانڈئی،سکول کے بچے کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والے کی خودکشی

(باخبر سوات ڈاٹ کام) تحصیل کبل کے علاقہ کوزہ بانڈئی میں ایک شخص نے سکول کے بچے کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ بعد میں خود پر فائرنگ کرکے خود کشی بھی کی۔ کانجو پولیس کے مطابق محلہ شیلم بابا میں ملزم حسین علی ولد محمد عالم نے سکول سے واپس آنے والے دسویں جماعت کے طالب علم جنید ولد رشید احمد پر فائرنگ کی جس سے وہ جاں بحق ہوگیا۔ ملزم نے اس کے بعد اُسی پستول سے اپنے سر پر فائرنگ کی جس سے وہ بھی جاں بحق ہوگیا۔ فوری طور پر وجہئ قتل اور خودکشی معلوم نہ ہوسکی مگر پولیس کا کہنا ہے کہ حسین علی کچھ عرصہ جرمنی میں رہ کر واپس آیا تھا اور اس کو ذہنی بیمار بھی تھا۔ پولیس نے اس بارے تفتیش شروع کردی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔