(باخبر سوات ڈاٹ کام) ارضیات کا عالمی دن ہر سال 5 دسمبر کو پوری دنیا میں منایا جاتا ہے۔ یونیورسٹی آف ایگریکلچر سوات کے شعبہ سائل اینڈ انوائرنمنٹل سائنسز نے ”سائل: جہاں سے خوراک شروع ہوتی ہے“ کے موضوع پر ایک سیمینار کا اہتمام کیا اور ارضیات کے موضوع اور اہمیت پر روشنی ڈالی۔ سیمینار کے مہمانِ خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر داؤد جان صاحب تھے۔ سیمینار میں تمام فیکلٹی ممبران اور طلبہ نے شرکت کی۔ سوات یونیورسٹی کے سائل اینڈ انوائرنمینٹل سائنسز کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر محمد جمال خان نے ارضیات کے عالمی دن کے موضوع پر خطاب کیا۔ پروفیسر ڈاکٹر نور الامین صاحب نے پھلوں اور سبزیوں کی پیداوار میں سائل کے کردار پر روشنی ڈالی۔ آخر میں پروفیسر ڈاکٹر داؤد جان صاحب وائس چانسلر نے سائل اینڈ انوائرنمنٹل سائنسز کے کردار کو سراہا۔
Swat
