(باخبر سوات ڈاٹ کام) باغ ڈھیرئی میں چچا زاد کے ہاتھوں قتل ہونے والے محمد اکبر ایڈووکیٹ اور ان کے دو بیٹوں کو سپردِ خاک کردیا گیا۔ پیر کی رات ملزم امین خان نے ان کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔ وکیل کے قتل کے خلاف ملاکنڈ ڈویژن کے تمام اضلاع میں وکلا نے ہڑتال کی اور عدالتوں سے بائیکاٹ کیا۔ آر پی اُو پولیس سجاد خان نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور ملزم کی فوری گرفتاری کے لئے پولیس افسران کو احکامات جاری کیے۔
Swat
