Swat

سوات میں تھانہ محرر تعیناتی کے امتحان کا انعقاد

(باخبر سوات ڈاٹ کام) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات شفیع اللہ گنڈاپور نے انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا معظم جاہ انصاری اور ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ سجاد خان کے وِژن کے مطابق، میرٹ کی بنیاد پر تھانوں اور چوکیوں میں محرر تعینات کرنے کے لئے پولیس لائن کبل میں تحریری ٹیسٹ اور انٹرویو منعقد کیاہے، جس کی بنیاد پر تھانوں اور چوکیوں میں میرٹ اور قابلیت کے لحاظ سے محرر تعینات کیے جائینگے۔ اس کے لئے ضلع بھر سے تمام امیدواران کو بذریعہ وائرلیس اور تحریری میسج امتحان میں شمولیت کا اطلاع دیا گیا۔ امتحان اور انٹرویو کے بعد محرر کے تعیناتی کا مقصد، محرر کی تعلیم، تربیت، اخلاق، کردار اور سابقہ چال چلن کو چانچ کر میرٹ کی بنیاد پر تعیناتی کرنا ہے۔ اس سے سوات پولیس میں میرٹ کا بول بالا ہوگا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔