Swat

ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈا پور کاڈَڈَھرہ چوکی کا اچانک دورہ

(باخبر سوات ڈاٹ کام) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شفیع اللہ گنڈاپور نے چوکی ڈَڈَھرہ کا اچانک دورہ کیا۔ دورے کے دوران ڈی پی او سوات نے چوکی کے تمام چیک پوائنٹ کے اطراف میں سیکورٹی صورتحال اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں سے ملاقات کی اور سیکورٹی انتظامات کے تناظر میں مناسب ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ ملکی صورتحال کے پیشِ نظر ملک دشمن و جرائم پیشہ عناصر، مشکوک اور اجنبی افراد کی نقل وحرکت پر کھڑی نظررکھیں۔ انہوں نے اہلکاروں پر زور دیا کہ وہ اپنے تحفظ کی خاطر بلٹ پروف جیکٹ اور ہیلمٹ لازمی استعمال کریں۔ انہوں نے اہلکاروں پر زور دیا کہ وہ اپنی اور عوامی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ہمہ وقت چوکنا رہتے ہوئے اپنے پیشہ ورانہ فرائضِ منصبی ایمان داری اور جانفشانی سے سرانجام دیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔