Swat

کسی بھی مشکوک سرگرمی پر بر وقت اطلاع دیں، ڈی پی اُو سوات شفیع اللہ خان گنڈا پور

(باخبر سوات ڈاٹ کام) ضلعی پولیس سربراہ شفیع اللہ خان گنڈاپور نے ہمراہ ایس پی سپیشل برانچ پیر زربادشاہ اور ایس پی سی ٹی ڈی اظہار شاہ خان نے امن و امان کے پیشِ نظر گاؤں رونیال حدود تھانہ مٹہ میں علاقے کے مشران سے ملاقات کی اور ملاقات کے دوران علاقے میں امان و امان کی صورتحال کے متعلق بات چیت کی۔ اس موقع پر ڈی پی او سوات نے لوگوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ سوات پولیس امن دوست پولیس ہے۔ ہم ہر وقت عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ آپ لوگ پولیس پر ٹرسٹ کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی ہونے پر پولیس کو بر وقت اطلاع دیں۔ پولیس آپ لوگوں کے جان و مال کی حفاظت کے لئے بنی ہے۔ لہٰذا آپ لوگوں کے تعاون سے پولیس معاشرے میں امن و امان کی بحالی میں کار آمد ثابت ہو سکے گی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔