(باخبر سوات ڈاٹ کام) ڈی پی اُو سوات شفیع اللہ گنڈاپور نے ایس ٹی لیوکس چرچ مینگورہ کا دورہ کیا۔دورے کے دوران ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں سے بات چیت کرتے ہوئے ہمہ وقت الرٹ رہنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر چرچ کے اطراف میں سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔پولیس بلا تفریق رنگ و نسل اقلیتی برادری کی سیکورٹی کے لئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے لارہی ہے۔ اقلیتی برادری اور ان کی عبادت گاہوں کی سیکورٹی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔مسیحی عبادت گاہوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کردی گئی ہے۔
Swat
