Swat

کانجو ٹاؤن شپ، قبضہ مافیہ کے خلاف پولیس کا گرینڈ آپریشن

(باخبر سوات ڈاٹ کام) کانجو ٹاؤن شپ میں قبضہ مافیہ کے خلاف گرینڈ کامیاب آپریشن، قبضہ مافیا گروہ سے 152 کنال سرکاری زمین واگزار کرالی گئی۔ اس حوالے سے ایڈیشنل ایس پی سوات ارشد خان نے تھانہ کانجو میں ایس ڈی ڈی اے اور پولیس افسران کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتا یا کہ مورخہ12 دسمبر 2022ء کو مدعی اسد اللہ ڈائریکٹر اربن ایریا ڈولپمنٹ اتھارٹی ٹاؤن شپ کانجو سوات نے یہ رپورٹ کی کہ سیکٹر F پلاٹ نمبر 215 کانجو ٹاؤن شپ میں فیاض تجاوز کرکے مختلف قسم کے درخت کاٹ کر زبردستی سرکاری اراضی میں روڈ نکالنے اور مزید سرکاری اراضی پر قبضہ کر نے کی کوشش کر رہا ہے۔ جس پر تھانہ کانجو میں ملزم کے خلاف جرم506-511-379-447-427-148-149-440-PPC 15AA مقدمہ درج کیا گیا۔ڈی آئی جی ملاکنڈ اور ڈی پی اُو سوات شفیع اللہ گنڈاپور نے فوراً ایکشن لیتے ہوئے ایڈیشنل ایس پی لوئر سوات ارشد خان کو ملزم کو گرفتار کرنے کا ٹاسک سونپا، جس پر ایڈیشنل ایس پی ارشد خان نے ہمراہ ایس ڈی پی او سرکل کبل اور ایس ایچ اُو تھانہ کانجو مع دیگر پولیس نفری کارروائی کرتے ہوئے موقع پر درختوں کی کٹائی اور دیگر تجاوزات کرنے میں مصروف 23ملزمان کو مقدمہ میں نامزد کر کے ملزم کے قبضہ سے ایک عدد 9mm پستول مع 33 عدد کارتوس، اسی طرح ملزم امین اللہ ولد حبیب اللہ ساکن وزیر ستان کے قبضہ سے ایک عدد رائفل 7.62 بور برآمد کر لی گئی۔ مزید قبضہ شدہ پلاٹ میں لگے ٹینٹ سے ایک عدد بندوق رپیٹر 12 بور مع 6 عدد کارتوس اور ایک عدد 9mm پستول مع 15 عدد کارتوس، 4 عدد چھوٹے آرے،کلھاڑی اور ایک عدد بڑا آرا قبضہ میں لے لیا گیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔