(باخبر سوات ڈاٹ کام)پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک PEN خیبرپختونخوا کے صدر محمد سلیم خان نے کہا ہے کہ صوبہ ایجوکیشن لحاظ سے تجربہ گاہ بنتا جارہاہے۔ محکمہئ تعلیم کی نویں جماعت کے لئے نئی پیپر پالیسی طلبہ کے ساتھ کھلواڑ ہے۔ کریکلم کی بنیاد پر امتحان اچھا اقدام ہے، تاہم سالانہ امتحانات کے انعقاد کے لئے جب صرف تین ماہ باقی ہوں، ایسی پالیسیاں متعارف کرانا قابل سٹوڈنٹس کا مستقبل داو پر لگانے کے مترادف ہے۔ اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے سلیم خان نے کہاکہ کریکلم بیس امتحانات سے قبل اساتذہ کی خصوصی ٹریننگ ناگزیر ہے۔ ٹیچر بچوں کو پورا سال نصاب اور گزٹیڈ چھٹیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے جس انداز سے پڑھاتے ہیں، اسی کو بنیاد بناکر امتحان لیاجاتا ہے۔ اب جبکہ حکومت پیپرز کے لئے نئی پالیسی لارہی ہے، وہ بھی بورڈ امتحان سے چند ماہ پہلے تو یہ طلبہ کے لئے نقصان دہ ہے۔ والدین مخمصے کا شکار ہیں۔
Swat
