Swat

سوات، ڈی پی او کا ایس پی سی ٹی ڈی کے ساتھ پولیس ٹریننگ سکول کا دورہ

(باخبر سوات ڈاٹ کام) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شفیع اللہ خان گنڈ اپور نے ایس پی سی ٹی ڈی اظہار شاہ کے ساتھ پولیس ٹریننگ سکول سوات کا دورہ کیا۔ ٹریننگ سکول پہنچنے پر ڈائریکٹر پی ٹی ایس سوات نور جمال و دیگر افسران نے ڈی پی اُو سوات کا پرتپاک استقبال کیا جبکہ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آنر پیش کیا اورسلامی دی۔ ڈی پی اُو سوات نے اس موقع پر یاد گارِ شہدائے پولیس پر حاضری دی۔یادگار پر گلدستہ رکھا اور پولیس کے بلند درجات کے لئے دعا کی۔ دورے کے موقع پر ٹریننگ سکول کے مختلف شعبہ جات، ایڈمنسٹریشن اور اکیڈمک بلاک، کلاس رومز اور میس کا تفصیلی معائنہ کیا۔ ڈی پی او شفیع اللہ خان گنڈ اپور نے پولیس جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کیساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔ ڈسپلن، عوام کی خدمت، کردار سازی، جسمانی فٹنس اور قانون کی بالا دستی اور ٹریننگ پر توجہ دیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔