سوا(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات پولیس نے آر پی اُوسجاد خان اور ڈی پی اُو سوات شفیع اللہ گنڈا پور کی قیادت میں چارباغ سرکل کے پہاڑوں میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا۔ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن میں ڈسٹرکٹ پولیس کے 83، ایلیٹ فورس کے 60، ڈی ایس بی کے 4 اور سی ٹی ڈی کے جوانوں نے حصہ لیا۔سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن تھانہ ملم جبہ اور تھانہ منگلورکے حدود کورے بانڈہ، شمشے سر،چناوٹ،نرے سر، جیکوٹ اور ساغر کے علاقوں میں کیا گیا جس میں درجنوں مشکوک افراد گرفتار کر کے انھیں ہر پہلو سے انٹاروگیٹ کیا گیا۔ اس موقع پر ریجنل پولیس آفیسر سجاد خان اور ڈی پی اُو سوات شفیع اللہ گنڈاپور کا کہنا تھا کہ سوات میں سماج دشمن عناصر کے خلاف پولیس کے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن جاری رہیں گے۔ انھوں نے کہا کہ سوات میں پائیدار اور دیرپا امن کیلئے پولیس فورس ہر لحاظ سے اقدامات کرے گی اور کسی کو یہاں پر نقضِ امن کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔
Swat
