Swat

سوات،بالائی علاقوں میں برف باری،پہاڑوں نے سفید چادر اُوڑھ لی

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات کے بالائی علاقوں میں برف باری کے بعد پہاڑوں نے سفید چادر اُوڑھ لی۔ برف باری دیکھنے کے لئے سیاحوں کی بڑی تعداد میں سوات آمدشروع ہوگئی۔ جمعرات کو صبح سے ملم جبہ، کالام، گبین جبہ اور دیگر بالائی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ شروع ہوا جو شام تک جاری رہا۔ اسلام آباد سے آنے والے چوہدری احسن نے باخبر سوات ڈاٹ کام کو بتایا کہ ہم گھر والے برف باری کے انتظار میں تھے۔ برف باری شروع ہوتے ہی ہم بچوں کے ساتھ سوات آئے۔ بچوں نے زندگی میں پہلی بار برف باری دیکھی اور اس سے محظوظ بھی ہوئے۔ کالام میں بھی بڑی تعداد میں سیاح موجود ہیں۔ میدانی علاقوں میں بارش کا سلسلہ بھی جاری رہا جس کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔