(باخبر سوات ڈاٹ کام)جماعت اسلامی کے امیر حمید الحق نے جے آئی یوتھ مینگورہ سٹی اور الخدمت کے نو مقرر ذمے داران سے حلف لے لیا۔ اس حوالے سے الخدمت اسلامیہ بنڑ مینگورہ میں حلف برداری تقریب منعقد کی گئی، جس میں جماعت اسلامی یوتھ مینگورہ سٹی کے عہدیداروں اور کارکنوں سمیت الخدمت تنظیم کے رضا کاروں نے بھر پور شرکت کی۔ اس موقع پرجماعت اسلامی مینگورہ سٹی کے امیر مجاہد فاروق ایڈوکیٹ، نو منتخب صدر الخدمت فاؤنڈیشن مینگورہ شہربرکت علی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر ضلعی امیر حمید الحق نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نو مقررذمے داران پر بھاری ذمے داری عائد ہوگئی ہے۔ وہ اپنے عہدوں کے مطابق اپنی ذمے داریاں احسن طریقے سے نبھانے کی کوشش کریں اور زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو جے آئی یوتھ میں شامل کرنے کی دعوت دیں۔
Swat
