(باخبر سوات ڈاٹ کام) ریسکیو 1122 سوات نے سال 2022ء میں مجموعی طور پر 14 ہزار 981 مختلف نوعیت کے ایمرجنسیز میں خدمات سر انجام دیں، جن میں سب سے زیادہ خدمات طبی شعبے میں دی گئیں، جن کی تعداد 12 ہزار 570 ہے۔ میڈیکل کے علاوہ 1321 ٹریفک حادثات، 430 آتش زدگیاں، 131 گولی لگنے کے واقعات، 51 پانی میں ڈوبنے کے واقعات، 07 گھروں اور عمارتوں کی چھتیں گرنے کے واقعات، 11 مختلف نوعیت کے گیس سلنڈر دھماکے، 10 کورونا کے مریض اور 450 دیگر متفرق واقعات میں بھی خدمات سرانجام دئیے۔ ریسکیو کے ڈسٹرکٹ آفیسر ملک شیر دل خان کے مطابق ریسکیو 1122 سوات نے مجموعی طور پر 21 ہزار 599 افراد کو بچایا، جن میں 15 ہزار 814 افراد کو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا۔ 5 ہزار 785 افراد کو موقع پر ہی طبی سہولیات فراہم کر دی گئیں جب کہ 115 افراد موقع پر ہی مختلف حادثات میں جاں بحق ہوگئے۔اس کے علاوہ محکمہئ صحت کی ایمبولینس سروس میں بھی 6068 تک مریضوں اور زخمیوں کو مختلف ہسپتالوں سے دوسرے ہسپتالوں کو منتقل کیا، جن میں 5577 مریضوں کو ضلع کے اندر جبکہ 491 مریضوں کو ضلع سے باہر کے ہسپتالوں میں منتقل کیا۔
Swat
