(باخبر سوات ڈاٹ کام) پختون خوا ملی عوامی پارٹی کی سوات میں تنظیم سازی، حمید خان ضلعی صدر منتخب، جنرل سیکرٹری کے فرائض سیلم خان کے سپرد، سوات تحصیل کبل علی گرامہ میں پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے مرکزی جنرل سیکریٹری عبدالرحیم زیارت وال کی زیرِ صدارت اجلاس میں الیکشن کمیٹی کے فیصلے کے مطابق ضلع سوات کے لئے حمید خان پارٹی صدر سلیم خان جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔ جنوبی پختون خوا سے تعلق رکھنے والے اجلاس کے مہمان خصوصی عبدالرحیم زیارت وال نے تنظیم سازی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری پارٹی کا بنیادی آئین پشتونوں کے حقوق کے لئے جدوجہد کرنا ہے اور پشتونوں کے وسائل کو پشتونوں کے لئے استعمال کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم خان شہید کی سیاست پر قائم ہیں اور اپنے وسائل پر اختیار چاہتے ہیں۔
Swat
