(باخبر سوات ڈاٹ کام) محکمہئ پولیس سوات کے نئے ڈی پی اُو شفیع اللہ گنڈا پور کی ایک ماہ کی کارروائی جاری کردی گئی۔ پولیس ترجمان کے مطابق نئے ڈی پی اُو کے ایک ماہ مکمل ہونے پر ضلع بھر میں مکمل امن و امان رہا اور اس امن کو سوات پولیس قائم رکھے گی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک ماہ کے دوران پولیس نے ضلع بھر میں منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کیا، جس کے دوران 273 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان سے 141 کلو320 گرام چرس، 11 کلو389 گرام ہیروین، 4 کلو411 گرام آئس، 520 لیٹر شراب اور 31 لاکھ 73 ہزار روپے ریزگاری رقم برآمدکی گئی۔ اس طرح 68 مجرمان اشتہاری، 1393مشتبہ اور 865آوارہ گردبھی گرفتار کییگئے۔ ٹمبر مافیا کے خلاف کارروائی میں 143سلیپر برآمدکر کے ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی۔
Swat
