(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں برف باری کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ برف باری دیکھنے کے لئے بڑی تعداد میں ملکی و غیر ملکی سیاح سوات پہنچ گئے ہیں۔ ملم جبہ، کالام، گبین جبہ اور دیگر بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔ میدانی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے، جس کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ کالام، ملم جبہ اور دیگر بالائی علاقوں میں سیاح بڑی تعداد میں موجود ہیں اور برف باری سے محظوظ ہورہے ہیں۔ سیمسنز گروپ ملم جبہ کے ترجمان وحید اللہ قرار کے مطابق ملم جبہ میں غیر ملکی سیاح بھی برف باری دیکھنے کے لئے ملم جبہ میں موجود ہیں۔
Swat
