Swat

آر پی او ملاکنڈ ڈویژن کی سیاحتیعلاقوں میں پولیس کو شاہراہوں پر الرٹ رہنے کی ہدایت

(باخبر سوات ڈاٹ کام)ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ ڈویژن سجادخان نے ہدایت کی ہے کہ ملاکنڈ ڈویژن کے بالائی اور برف باری والے علاقوں میں پولیس آمدورفت اور ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے۔ انھوں نے برف باری والے علاقوں میں پولیس کو شاہراہوں پر الرٹ رہنے کی بھی ہدایت کی، تاکہ وہاں پر موسمی حالات یا برف باری کی وجہ سے مسافروں، سیاحوں اور باہر سے آنے والے دیگر وزیٹرز کو کسی تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ آر پی او ملاکنڈ نے برف باری دیکھنے کی غرض سے آنے والے سیاحوں کو پیغام دیا کہ وہ سیاحتی مقامات میں جانے کے حوالے سے وہاں پر موجود پولیس سے رہنمائی حاصل کیا کریں م تاکہ انہیں کوئی ناخوشگوار واقعہیا تکلیف پیش نہ آئے۔پولیس فورس کے نوجوان سیاحوں اور وزیٹرز کی حفاظت و معاونت اور سہولت کیلئے حاضر رہیں گے۔ یہ ہدایات انھوں نے حالیہ برف باری اور موسمی حالات کے پیشِ نظر چترال، دیر بالا اور سوات سمیت ملاکنڈ ریجن کے دیگر اضلاع میں برف باری والے علاقوں سے گزرنے والی شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے اور برف باری والے مقامات تک جانے والے سیاحوں کی آمد کے پیشِ نظر اضلاعی پولیس کو صادر کیے۔ آر پی اُو کا کہنا تھا کہ سیاح برف باری والے علاقوں میں جانے کیلئے تمام درکار حفاظتی تدابیر اپناتے ہوئے سفر کریں، تاکہ وہ کسی بھی قسم کی تکلیف سے محفوظ ہوں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔