Swat

سوات،ایک ہی روز مہنگائی کے خلاف چار احتجاجی مظاہرے ریکارڈ

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں ایک ہی روز مہنگائی کے خلاف چار احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔ آٹا نہ ملنے اور موجودہ مہنگائی کے خلاف اوڈیگرام میں اہلِ علاقہ نے مینگورہ، پشاور مین روڈ بند کرکے احتجاج کیا جس کی وجہ سے سڑک کے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ فیض آباد سیدو شریف میں بھی اہلِ علاقہ نے سیدو، امانکوٹ روڈ بند کرکے مہنگائی کے خلاف احتجاج کیا۔ مینگورہ کے نشاط چوک میں بھی سول سو سائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد نے روڈ بند کرکے احتجاج کیا اور وفاقی و صوبائی حکومتوں سے مصنوعی مہنگائی کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔ ٹرانسپورٹ یونین اور رکشہ یونین کی جانب سے بھی مکان باغ میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔