Swat

بحرین،دلہن کو قتل کرکے خودکشی کا رنگ دینے والا قاتل شوہر گرفتار

(باخبر سوات ڈاٹ کام) بحرین میں سات ماہ کی دلہن کو قتل کرکے خودکشی کا رنگ دینے والے قاتل شوہر کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ گذشتہ روز ملزم محمد نواز ولد ظاہر شاہ ساکن بڈئی سیرئی بحرین نے پولیس کو بتایا کہ اس کی اہلیہ مسماۃ (ت) نے پستول سے خود پر فائرنگ کرکے خود کشی کی ہے۔ پولیس کی جانب سے پوسٹ مارٹم اور تفتیش کے بعد ثابت ہوگیا کہ اہلیہ نے خودکشی نہیں کی بلکہ اس کوشوہر نے قتل کیا ہے، جس پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقتولہ کی والدہ کی رپورٹ پر مقدمہ درج کردیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔