Swat

گبرال کالام ہائیڈرو پاؤر پراجیکٹ کی تعمیر بارے اہم اجلاس منعقد

(باخبر سوات ڈاٹ کام) کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسف زئی کی زیرِ صدارت منگل کے روز سیدو شریف سوات میں گبرال کالام ہائیڈرو پاؤر پراجیکٹ کی تعمیر کے لیے اراضی حصول کے امور کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان ور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر سوات نے گبرال کالام ہائیڈرو پاؤر پراجیکٹ کی تعمیر کیلئے زمین کے حصول اور اس ضمن میں درپیش بعض مسائل بارے شرکا کوبریف کیا۔ اس موقع پر کمشنر ملاکنڈ نے اجلاس سے کہا کہ ملکی توانائی کی ضرورت پورا کرنے کیلئے یہ پراجیکٹ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ اس لئے اس ضمن میں تمام حل طلب مسائل کو قانونی دائرہ کار کے اندر حل کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔