(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں آٹے کے بحران اور مہنگائی کے خلاف دوسرے روز بھی چار احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔ مظاہرین نے ڈپٹی کمشنر کے دفتر کا گھیراؤ بھی کیا۔ بعد میں مظاہرین کی قیادت اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سہیل احمد خان کے درمیا ن مذاکرات ہوئے جس کے بعد مظاہرین پُرامن طور پر منتشر ہوگئے۔ ڈپٹی کمشنر سوات نے آٹے کے بحران کے حوالے سے آج بارہ بجے اہم اجلاس طلب کرلیا۔ نشاط چوک مینگورہ میں جے یو آئی کے زیرِ اہتمام اور مٹہ چوک میں جماعت اسلامی کے زیرِ اہتمام احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔ کبل کے علاقہ دیولئی میں اہلِ علاقہ نے آٹا بحران اور مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔
Swat
