Swat

سوات،ریڈی میڈ پریکٹیکل نوٹ بکس کی فروخت پر پابندی عائد

(باخبر سوات ڈاٹ کام) ضلع سوات میں دفعہ 144 کے تحت جماعت نہم دہم، فرسٹ ائیر اور سیکنڈ ائیر کے لئے ریڈی میڈ پریکٹیکل نوٹ بکس کی فروخت پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ پابندی کا اطلاق 60 دنوں کے لئے ہو گا جس کی خلاف ورزی پر سیکشن 188 پی پی سی کے تحت کارروائی ہو گی۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سوات جنید خان کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے اس بات کی نشان دہی کی گئی ہے کہ جماعت نہم دہم، فرسٹ ائیر اور سیکنڈ ائیر کے لئے ریڈی میڈ پریکٹیکل نوٹ بکس مارکیٹ میں فروخت کی جارہی ہیں جنہیں طالب علم امتحانات کے دوران استعمال میں لارہے ہیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔