(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں دوسرے روز بھی شدید برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔ بڑی تعداد میں سیاح برف باری دیکھنے کے لئے سوات کا رُخ کر رہے ہیں۔ ملم جبہ، کالام، گبین جبہ اور دیگر بالائی علاقوں میں دوسرے روز بھی برف باری کا سلسلہ جاری رہا۔ مینگورہ شہر اور میدانی علاقوں میں بارش کے ساتھ ہلکی برف باری بھی ہوئی۔ ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان کا کہنا ہے کہ ملم جبہ اور کالام سمیت تمام سڑکیں ٹریفک کے لئے کھلی ہیں، تاہم ملم جبہ ٹاپ تک جانے کے لئے چار کلومیٹر تک گاڑی کے ٹائروں کو چین لگانا پڑیگا۔ محکمہئ موسمیات کے مطابق آج جمعہ کو بالائی علاقوں سمیت میدانی علاقوں میں بھی برف باری کا امکان ہے۔
Swat
