(باخبر سوات ڈاٹ کام) غالیگے پولیس کو فراڈ کے کیس میں مطلوب ملزم اشتہاری کو باجوڑ پولیس نے گرفتار کرکے سوات پولیس کے حوالے کردیا۔ بریکوٹ کے ایک بارگین والوں نے ملزم عرفان اللہ ولد نور باچہ سکنہ ڈاگ قلعہ خار کے ساتھ مل کر سعودی عرب سے وطن واپس آنے والے عاصم خان سکنہ اوڈیگرام کے کے ساتھ فراڈ کرکے چوری کی گاڑی بیچ دی تھی، جو بعد میں پولیس نے پکڑ لی۔ پولیس نے بے گناہ عاصم خان پر ایف آئی آر درج کی جس کی وجہ اس کو جیل جانا پڑا اور مالی نقصان بھی ہوا۔ ان فراڈیوں کی وجہ سے اس معزز شہری کو بہت سے اذیتیں بھی برداشت کرنا پڑیں۔ یاد رہے بہت سے بارگین سنٹرز والے ان طریقوں سے معزز لوگوں کو اپنے جال میں پھنسا کر لوٹتے ہیں۔ دوسری جانب معلوم ہوا ہے کہ بارگین سنٹر والوں نے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کی ہے۔
Swat
