(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں تیسرے روز بھی بارش و برف باری کا سلسلہ جاری رہا۔ جمعہ کو بھی میدانی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش اور بالائی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ جاری رہا جس کی وجہ سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ سوات میں برف باری دیکھنے کے لئے سیاحوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ محکمہئ موسمیات نے آج ہفتہ سے مطلع صاف ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
Swat
