Swat

سوات اور پنج کوڑہ کے دریاؤں کی ری ماڈلنگ وقت کی ضرورت ہے، کمشنر ملاکنڈ ڈویژن

(باخبر سوات ڈاٹ کام) کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسف زئی کا کہنا ہے کہ سیلاب سے ہونے والے جان لیوا نقصانات کو روکنے کے لیے سوات اور پنج کوڑہ کے دریاؤں کو اس کے اصل قدرتی بہاو کے لیے ری ماڈلنگ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ دریائے سوات اور پنج کوڑہ پر مسلسل سیلاب نے بھاری نقصان پہنچایا ہے۔ ماہرین، دریاکے اطراف کی آبادی کے مستقبل کے لیے سخت اقدامات اختیار کرنے کا انتباہ کر رہے ہیں۔ ایسے حالات میں دریاؤں کے سیلاب سے بچاو اور دیگر حفاظتی اقدامات کے لیے ایک وسیع مطالعہ اہمیت رکھتا ہے۔ صوبائی حکومت ماہرین کی ایک ٹیم کے ذریعے ماضیِ قریب میں آنے والے سیلابوں کا ایک وسیع مطالعہ کررہی ہے۔ مطالعہ کا مقصد دریاؤں کا نقشہ بنانا، حدبندی اور ایسے اقدامات تجویز کرنا ہے جو آبادی، املاک اور زرعی زمینوں کے تحفظ کے لیے اختیارکیے جائیں۔ ان خیالات کا اظہار کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسف زئی نے دریاؤں کے تحفظ اور سیلاب سے ہونے والے جان لیوا نقصانات سے بچاو کے اقدامات کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔