(باخبر سوات ڈاٹ کام) سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا ہے کہ ججز، جرنیل، بیورو کریٹس، وزیر اور مشیر، سرکاری افسروں اور تمام منتخب نمایندوں کی مراعات اور پروٹوکول ختم کئے جائیں. قوم تکلیف میں ہے. قوم بھوکی ہے اور مقروض ہے. ان حکمرانوں، ججز، جرنیلوں اور افسروں کی عیاشیاں اور شہ خرچیاں قوم مزید برداشت نہیں کرسکتی. ان کی مراعات اور پروٹوکول ختم کرنے سے ہی ملک معاشی طور پر مضبوط ہوگا. بیرونِ ملک اربوں ڈالر پڑے ہوئے ہیں. انکو واپس لایا جائے. ملک کے ایوانوں اور اداروں پر کرپٹ اشرافیہ، مافیا اور ذخیرہ اندوز قابض ہے، جن کا کام صرف اور صرف لوٹ مار اور کرپشن ہے. پاکستان اسٹیل ملز دیوالیہ، ریلوے تباہ، پی آئی اے دیوالیہ حتی کہ تمام قومی ادارے تباہ ہوچکے ہیں. عوام روز بروز غریب سے غریب تر ہو رہے ہیں اور یہ چور سیاست دان، ججز، جرنیل اور افسر امیر سے امیر تر ہورہے ہیں۔ ایک ایسے زرعی ملک میں جو کہ پوری دنیا میں ساتویں نمبر پر ہے، آٹے کا بحران ناقابل یقین ہے. تعلیم، صحت اور روزگار حکمرانوں کا اولین کام ہوتاہے لیکن بد قسمتی سے ہمارے افسروں کی عیاشی ہمارے ملک کے حکمران عوام سے تعلیم، صحت اور روزگار چھین رہہ ہے. ان بے رحم حکمرانوں کو صرف لوٹ مار اور کرپشن کرنا آتا ہے. عوام کی مشکلات سے ان کو کوئی سروکار نہیں. عوام کو اب سمجھنا ہوگا اور ان مرغی چور، رشوت خور، سود خور، دال چور اور آٹا چوروں سے چھٹکارا حاصل کرکے جماعت اسلامی کی طرف آناہوگا. ملک کی باگ ڈور اب عوم کو جماعت اسلامی کی ایماندار، باصلاحیت اور نڈر قیادت کوسونپنی ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نشاط چوک مینگورہ میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرے سے کیا۔
Swat
