(باخبر سوات ڈاٹ کام) جمعیت علمائے اسلام سوات کے رہنمامحمداعجازخان نے کہاہے کہ ہمارانعرہ پہلے احتساب اورپھر انتخابات ہے۔ جب تک قوم کی دولت لوٹنے والوں کے ساتھ پائی پائی کا حساب نہیں کیاجاتا، اس وقت تک انتخابات کی کوئی حیثیت نہیں۔ کیونکہ ان کرپٹ لوگوں کے ایک بار پھرچور دروازے سے آنے کا اندیشہ ہے۔ میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت کے اراکین نے نوساڑھے نو سال تک خوب لوٹ مار کی۔ جائیدادیں اور بنک بیلنس بنایا۔
Swat
