Swat

جن ایم این ایز و ایم پی ایز کی سائیکل تک نہ تھی، اب کھربوں کے مالک ہیں، پرنس فضل رحمان

(باخبر سوات ڈاٹ کام)پاکستان پیپلز پارٹی ضلع سوات کے ترجمان ڈاکٹر پرنس فضل رحمان نے کہا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے سابقہ سلیکٹیڈ حکمرانوں اور بڑھکیں مارنے والوں کا استعفا منظور کرکے آئینی اور قانونی طریقہئ کار کو پورا کیا اور خیبر پختونخوا اسمبلی کے وزیراعلیٰ نے اپنے ہی حکومت کا خاتمہ کرکے اپنے پاؤں پر خود کلہاڑی مار دی۔ ڈاکٹر پرنس نے مزید کہا کہ تحریک انصاف والوں نے خیبر پختونخوا میں سوا نو سال حکمرانی کرکے لوٹ مار کا بازار گرم کردیا تھا۔ تحریک انصاف والوں میں ایسے لوگ ایم پی اے ایم این اے منتخب ہوئے تھے جن کے باپ دادا کی اپنی سائیکل تک نہیں تھی۔ آج اربوں کھربوں کی جائیدادوں اثاثوں اور مہنگی گاڑیوں کے مالک بن بیٹھے ہیں۔ ان شاء اللہ ان لوگوں سے پائی پائی کا حساب لینگے اور بہت جلد یہی کرپشن زدہ سابق ممبران اسمبلی سلاخوں کے پیچھے ہونگے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔