Swat

سوات پریس کلب، صحافی گروہوں کے درمیان تصادم، ایک سینئر صحافی زخمی

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات پریس کلب میں صحافیوں کے دو گروہوں کے درمیان تصادم میں ایک سینئر صحافی زخمی ہوگیا۔ پریس کلب میں پریس کلب اور یونین آف جرنلسٹس کی کابینہ کا اجلاس طلب کیا گیا تھا کہ اس موقع پر پریس کلب میں موجود ایک نجی ٹی وی کے نمائندہ نے پریس کلب کے سینئر ممبر پر حملہ کیا، جس سے وہ زخمی ہوگیا۔ صحافی کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ واقعے کے بعد ڈی ایس پی سٹی بادشاہ حضرت خان پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ پریس کلب پہنچے اور مذاکرات کے بعد پریس کلب اور یونین آف جرنلسٹس کی کابینہ کا اجلاس آج بدھ دو پہر دو بجے تک کے لئے ملتوی کردیا گیا۔ دوسری جانب سوات یونین آف جرنلسٹس کے صدر عیسیٰ خان خیل اور پریس کلب کے جنرل سیکرٹری نے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے پولیس سے غنڈوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔