Swat

ڈپٹی کمشنر کی زیرٍ صدارت ضلعی ایجویشن سٹٸیرنگ کیمٹی کا اجلاس

(باخبر سوات ڈاٹ کام)ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان کی زیر صدارت ضلعی ایجوکیشن سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر کانفرس روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر ایجوکیشن ریاض علی خان، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زنانہ و مردانہ اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں محکمہ تعلیم کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ محکمہ تعلیم اور ایجوکیشن مانیٹرنگ اتھارٹی ضلع بھر کے تمام سکولوں میں معیاری تعلیم کے لیے بہتر مانیٹرنگ کو یقینی بنائیں، تا کہ بچوں کو تعلیم کے لیے بہتر ماحول مل سکے۔ نیز تمام سکولوں میں پانی اور دیگر سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے محکمہ تعلیم پی ٹی سی فنڈز اور کنڈیشنل گرانٹس کے ذریعے سہولیات فراہم کرے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔