(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات پولیس نے چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ سوات پولیس کے جاری کردہ بیان کے مطابق پولیس ٹیم نے کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران چوری کی واردات میں ملوث افراد جن میں میں ملزمان آصف ولد محمد عزیز ساکن برکلے خوازہ خیلہ، عبداللہ ولد گل رحمان ساکن چالیارخوازہ خیلہ، بخت رحمان ولد محمد غفور ساکن چالیار، انعام اللہ ولد اول خان ساکن بھٹئی خوازہ خیلہ، نوید ولد شیرین ساکن شمک خوازہ خیلہ، شریف اللہ ولد بخت سردار ساکن شمک خوازہ خیلہ شامل ہیں، کو حسبِ ضابطہ گرفتار کرکے جن سے مالِ مسروقہ، ایک عدد سکرین موٹر کار، 03 عدد واٹر موٹر بڑا میزائیل، 5 کلو چھوٹا سائز سریا، کچھ جستی چادر اور تیرہ من سریا ریکور کرکے لیا گیا۔
Swat
