(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات سمیت خیبر پختون خوا کے بیشتر اضلاع میں ایک ہی روز تین بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق پہلی بار ہونے والے زلزلے کی شدت 4.5، زیرِ زمین گہرائی 120 کلومیٹر اور مرکز افغانستان، تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔ دوسری بار ہونے والے زلزلے کی شدت3.7، زیرِ زمین گہرائی 130 کلومیٹر اور مرکز ہندو کش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔ آخری بار ہونے والے زلزلے کی شدت 3.9، گہرائی 150 کلومیٹر اور مرکز افغانستان، تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔
Swat
